ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگلے سال پاکستان میں مزید سیلاب آنے کا خدشہ

Flood
کیپشن: Flood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)65 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں اگلے سال مزید سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اپسوس پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔سروے کے مطابق 65 فیصد پاکستانیوں نے  اگلے سال مزید سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیاجب کہ 32 فیصد پاکستانیوں نے اپنے اپنے صوبے کو سیلاب سے سب سے زیادہ خطرہ ہونے کا کہا ۔

جن افراد نے صوبے میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا ان کی شرح خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زیادہ دکھائی دی۔