ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا۔ دوران پرواز ہی کیک کاٹا اور تصویریں بنائیں۔
قومی کرکٹ ٹیم نے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ جاتے ہوئے سفر کے دوران جہاز میں منائی ۔پاکستان کرکٹ بورڈنے کھلاڑیوں کی جانب سے شاداب کی سالگرہ منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
.@76Shadabkhan's birthday celebrated in style en route to Christchurch! ????✈️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 4, 2022
Travel diary of the ???????? team ➡️ https://t.co/6TW8snxGsc#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ZqZvReucDr
کھلاڑیوں نے شاداب کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور تصاویر بنا کر خوب لطف اٹھایا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے گزشتہ روز نیوزی لینڈ پہنچی ہے۔پاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیریز کا حصہ ہوں گی