سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےمتعلق حیران کن انکشافات

Donald Trump
کیپشن: Donald Trump
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’ کانفیڈینس مین‘میں حیران کن انکشافات کیے گئے۔ 

سابق امریکی صدرٹرمپ کی زندگی پرلکھی امریکی صحافی میگی ہیبرمین کی کتاب شائع ہوگئی، کتاب میں انکشاف کیا گیا کہ ٹرمپ اکثر اپنے داماد کے بارے میں تحقیر آمیز لہجے میں بات کرتے تھے، ٹرمپ اپنی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر کو برطرف کرنا چاہتے تھے،ٹرمپ کووڈ 19 سے مرنے سے خوفزدہ تھے،انہوں نے نیویارک کے اس وقت کے گورنر اینڈریو کوومو کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹی وی پر وائرس کے بارے میں بات نہ کریں۔

کتاب میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر نے سرکاری دستاویزات وائٹ ہاؤس کے ٹوائلٹ میں بہائیں۔ ٹرمپ نے میکسیکو میں منشیات بنانے والی لیبارٹریوں پر بمباری کا سوچا تھا،اس تجویز نے سابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو حیران کر دیا تھا۔

ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں اپنی جائیداد کا ذکر کیا تھا۔ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے سابق میئرگیولانی سے کہا تھا کہ وہ 2020 کے انتخابی نتائج بدلنے کے لیے’کچھ بھی کریں۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے ٹیکس نہ دینے کا عذر بنایا تھا، ٹرمپ اپنے ٹیکس گوشواروں کو جاری کرنے سے انکاری تھے۔