ویب ڈیسک: مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کو دنیا بھر میں ایک مستحکم اپ ڈیٹ کے طور پر لانچ کر دیا۔ یہ ہم آہنگ پی سی والے تمام ونڈوز 10 صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگی۔
مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈوز 11 میں زیادہ منظم ڈیزائن ،اسنیپ لے آؤٹ ، مربوط مائیکروسافٹ ٹیمزاور ایک نیا مائیکروسافٹ سٹور شامل ہے۔مائیکروسافٹ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز بھی مستقبل میں مائیکروسافٹ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی تاہم یہ فیچر فوری طور پر لانچ کے وقت دستیاب نہیں ہوگا۔
ونڈوز 11 کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ، آپ کو ونڈوز اپ ڈیٹ کا انتظار کرنا پڑے گا۔ ونڈوز 11 اپ ڈیٹ سب سے پہلے نئی مشینوں کے لیے دستیاب ہوگی یعنی 2021 میں ریلیز کی گئی اور اگلے چند مہینوں میں آہستہ آہستہ اسے پرانے ڈیوائسز تک پہنچادیا جائے گا۔تاہم ، اگر آپ کے پاس نیا پی سی ہے اور یہ ونڈوز 11 کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے ، تو آپ کو آنے والے ہفتوں میں اپ ڈیٹ پر نظر رکھنا ہوگی۔ جبکہ پرانے پی سی والے صارفین کو اگلے سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔