ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کا تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھ گیا

Pakistan's trade deficit increased by 100%
کیپشن: Pakistan's trade deficit increased by 100%
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد اضافے کے ساتھ 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ جس کی وجہ درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات اور درآمدات کا درمیانی فرق 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5.9 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح تجارتی خسارے میں سو فیصد تک اضافہ ہوا ۔

تجارتی خسارے میں رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک تجارتی خسارہ مقررہ ہدف 28.4 ارب ڈالر سے بہت اوپر چلاجائے گا۔جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی برآمدات 27.3 فیصد اضافے سے لگ بھگ 7 ارب ڈالر رہیں۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمداتی حجم 5.4 ارب ڈالر تھا۔  جولائی تا ستمبر برآمدات میں 1.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر