ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے آئی سی سی پینلز کیلئے میچ آفیشلز نامزد کر دئیے

پی سی بی نے آئی سی سی پینلز کیلئے میچ آفیشلز نامزد کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے سیزن 21-2020 کے لیے آئی سی سی پینلز کے لئے میچ آفیشلز نامزد کر دئیے۔

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل برائےمیچ ریفریز کے لیے علی نقوی اور پروفیسر جاوید ملک کو نامزد کردیا گیا، احسن رضا، راشد ریاض وقار، آصف یعقوب اورشوزب رضا کو امپائرز کے لیے نامزد کیا گیا۔پی سی بی کے مینجر امپائرزبلال قریشی نےآئی سی سی پینل برائے انٹرنیشنل میچ ریفریز میں ترقی پانے پر علی نقوی کو مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ حکمت عملی کے تحت سابق کھلاڑیوں کے میچ آفیشلز بننے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے،علی نقوی کو پروفیسر محمد انیس کی جگہ انٹرنیشنل ریفری پینل میں شامل کیا گیا ہے، اس وقت علی نقوی میچ آفیشلز کے نمائندہ کی حیثیت سے کرکٹ کمیٹی کا حصہ بھی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer