لاہور میں ایک اور اہم منصوبے پر کام شروع

لاہور میں ایک اور اہم منصوبے پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)عوامی سہولیات اور دوسرے شہروں سےلاہور آنے والے مسافروں کے لئے حکومت نے ایک اور منصوبے پر کام شروع کردیا،اس منصوبے کے لئے فنڈز بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نےکی جانب سے لاہورمیں دس نئی پناہ گاہوں کے قیام کا فیصلہ کیاگیا تھا اس منصوبہ کے لئےحکومت نے سپلمنٹری گرانٹ کی مد میں 5 کروڑ روپے جاری کردیئےہیں،مذکورہ فنڈز سے پناہ گاہوں کےروزمرہ اخراجات کیےجائیں گے۔جن می‍ں پناہ گاہوں کا کرایہ،سٹیشنری اوریوٹیلٹی بلز سمیت دیگر اخراجات شامل ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے لاہور میں دس نئی پناہ گاہیں بنانےپر کام شروع کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کوموزوں جگہ تلاش کرنے کہ ہدایت کردی گئی۔سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبہ شامل نہ ہونے کے باعث سپلمنٹری گرانٹ کی مد میں فنڈز جاری کیےگئےہیں،ان پنا گاہوں سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے پاس رہنے کو چھت اور کھانے کو روٹی نہیں ہے ۔ 
یاد رہے وزیر اعظم رعمران خان کی جانب سے پناہ گاہوں کو ہمیشہ سے ہی اہمیت حا صل ہے اور اس معا ملے میں وزیر اعظم عمران خان با ذاتِ خود بعض اوقات پناہ گاہوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں جبکہ پنجاب میں وزیراعلی عثمان بزادر بھی اچانک پناگاہوں کا جائزہ لینے پہنچ جاتے ہیں۔

حال ہی میں وزیر اعظم نے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں  موجود پناہ گاہ کا اچانک دورہ کر کہ سب کو حیران کر دیا تھا جس میں انھوں نے مزدوروں کے ہمراہ کھانا کھایا اور آخر میں مزدوروں سے پناہ گاہ سے متعلق سوالات کرتے ہوئے رخصت ہوئے تھے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer