ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خواتین سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا

 خواتین سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) لاہور موہلنوال گاؤں میں میاں بیوی کا متعدد خواتین کی زیادتی کے بعد ویڈیوز بنانے کا انکشاف، متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، پولیس نے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

خواتین سے زیادتی اور پھر ویڈیو بنانے کا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ متاثری خاتون کے مطابق ملزم کی بیوی نے اسے گھر بلایا، شوہر نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کی بیوی نے ویڈیو بنائی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے متعدد بار بلیک میل کیا اور رقم بھی لی، ملزم کی بیوی کے فون سے کئی خواتین کی ویڈیوز نکالیں جبکہ پولیس کو ویڈیوز دکھانے پر مقدمہ درج ہوا۔ ملزم میاں بیوی نے گاؤں کی کئی خواتین کی ویڈیوز بنائیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی تشدد کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالے میاں بیوی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ رضیہ سلطانہ مختلف طریقوں سے معصوم اور غریب عورتوں کو اپنے جال میں پھنساتی تھی جبکہ ملزم سلامت علی عورتوں کے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا، جس دوران اس کی بیوی رضیہ واقعہ کی ویڈیو بناتی تھی۔ ملزمان جنسی تشدد کی ویڈیوز کے ذریعے عورتوں کو بلیک میل کرتے اور پیسے بٹورتے تھے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد عورتوں کی جنسی تشدد کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف کیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس سندر اور جینڈ بیسڈ سیل کی ٹیموں نے ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔