ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کو نئے القابات دے دیئے

فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کو نئے القابات دے دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹٌ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے میاں شہباز شریف کے دور حکومت کو ڈاکے، ناکے اور چاکے کی حکومت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا زور سابق وزیراعلیٰ کی کرپشن ثابت کرنے پر کم اور انہیں مختلف القابات سے نوازنے پر زیادہ نظر آیا۔ کہنے لگے کہ صاف پانی منصوبے میں شہبازشریف نے خزانے کو سیاسی یا جوج ماجوج کی طرح چاٹ چاٹ کر خالی کردیا۔ پنجاب کی عوام کی قسمت میں صرف ڈاکے، ناکے اور فاقے ہی ملے۔

فیاض الحسن چوہان نے شہبازشریف کو ٹارزن، ہرکولیس اور ارسطو کے القابات سے کوستے ہوئے کہا کہ میٹنگ مینٹس میں یہ تحریر تھا کہ شہبازشریف کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔

وزیر اطلاعات کا پریس کانفرنس میں مکمل زور سابق وزیراعلیٰ کو لتاڑنے پر رہا، کہنے لگے کہ اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ شہباز شریف سیاسی سادھو ہیں یا سیاسی چور۔

Sughra Afzal

Content Writer