سلامت پورہ میں آپریشن ، 3 لاکھ سے زائد گندے انڈے پکڑ لیے گئے

سلامت پورہ میں آپریشن ، 3 لاکھ سے زائد گندے انڈے پکڑ لیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سلامت پورہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آپریشن کرتے ہو ئے 3 لاکھ 64 ہزار گندے انڈے پکڑ لئے ، خراب انڈوں کی فروخت میں ہچریوں کے ملوث ہونے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیرخوراک سمیع اللہ چودھری اورڈی جی فوڈاتھارٹی محمد عثمان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہو ئے سلامت پورہ میں دو کولڈ سٹویج سے 3 لاکھ 64 ہزار گندے انڈے پکڑ لئے ،ڈی جی فوڈاتھارٹی محمد عثمان کاکہنا تھا کہ ایسے دکانداروں اور کولڈ سٹوریج مالکان کو خلاف موثر کارروائی کی جائے گی جو غیر معیاری اور ناقص اشیاءخوردونوش عوام کو فروخت کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ خراب انڈوں کی فروخت میں ہیچریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق  ہوئی ہے،ہیچریوں کے خراب انڈوں کو  کولڈسٹوریج, مارکیٹوں اور بیکر یوں میں فروخت کےلئے رکھاجاتا ہے ، ہیچریوں کے اس اقدام سے  کئی لوگوں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خراب انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر  سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈمپنگ سائٹ پر تلف کیا جائے گااور گھریلو صارفین کو فروخت کیے جانے والے انڈوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام الناس  کو مطلع کیا ہے کہ کسی بھی جگہ خراب انڈے بکنے کی صورت میں  فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 0800-80500 پر فورا اطلاع دیں تا کہ  ایسے عناصر کے خلاف بر وقت  کارروائی کی جا سکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer