ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"چھ صفر" والا سچ دنیا کو بتانے کی سزا؛ حارث رؤف دو میچوں میں باہر بیٹھیں گے

Haris Rouf, Asia Cup 2025, ICC, Amit Shah, Jay Shah, Pakistan vs South Africa
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستانی فینز کے محبوب سپر ہیرو  حارث رؤف ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ون ڈے  انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے باقی دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ انہیں صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، نہ ہی  ٹیم مینیجمنٹ نے انہیں باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا بلکہ حارث رؤف کو کرکٹ میچ کے دوران حب الوطنی کا عائد کردہ فرض ادا کرنے کی سزا مل رہی ہے۔   

 انہیں دو میچ نہ کھیلنے کی پابندی انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے لگائی ہے  جس کا سربراہ بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیٹا جے شاہ ہے۔

ایشیا کپ کے متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچوں کے دوران تعصب اور نفرت بھرے رویہ کے ساتھ حملوں کا آغاز بھارت کی کرکٹ ٹیم نے کیا تھا، سٹیڈیمز میں آنے والے بھارتی شہریوں مین سے بہت سے متعصب  لوگوں نے بھی بارتی کرکٹ ٹیم کے رویہ کی پیروی کی اور میچ دیکھنے کے دوران پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کیا، جملے بھی کسے اور اشارے بھی کئے۔ ایسے ہی ایک موقع پر جواب میں پاکستانی ہیرو حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے سے6  مئی سے 10مئی کے دوران 90 گھنٹے کی جنگ کے پہلے ایک گھنٹے مین بھارتی ائیر فورس کے چھ فائٹر طیارے مار گرانے کے پاکستانی کارنامے کو ہاتھ کے اشاروں سے مائم کر کے بتایا تو بھارت کے میڈیا سمیت ساری دنیا میں لائیو چل رہے میچ  کی کوریج کے ساتھ حارث رؤف کے مائم بھی دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے دیکھے۔  بھارت کی ٹیم نے اس سادہ سے جواب کو اپنی تذلیل تصور کیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ھارث رؤف کی شکایت کی۔ شکایت صاحبزادہ فرحان کی بھی کی جنہوں نے وکٹ پر بیٹنگ کے دوران  اپنے بیٹ سے ٹھا ٹھاہ کرنے کا مائم کر کے بھارتی کرکٹز کو خوفزدہ کر دیا تھا۔ 

 
اس وقت ہی آئی سی سی نے شکایت کئے گئے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سزائیں سنا دی تھیں۔ حارث رؤف کو سب سے زیادہ سخت سزا ئیں ملیں۔ ان کو دو میچوں سے باہر کرنے کی سزا پر عمل درآمد اب ہو رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ حارث رؤف کو ساؤتھ افریقہ کے ساتھ فیصل آباد میں کھیلے جانے والے دو میچوں میں باہر بٹھائے گی۔