سٹی42: لاہور میں برائلر مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 417 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے تاہم شہر کے بعض دکاندار سرکاری نرخوں کے برخلاف فروخت کر رہے ہیں اور اوور چارجنگ معمول بن گئی ہے۔
فارم ریٹ کے مطابق زندہ برائلر 260 روپے، ہول سیل 274 روپے، اور پرچون 288 روپے فی کلو ہیں۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے اور سرکاری نرخ 341 روپے فی درجن مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ پیٹی کا تھوک ریٹ 10110 روپے مقرر کیا گیا ہے۔