ویب ڈیسک : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوااور تبادلہ مارکیٹ میں ڈالربھی روپے کے مقابلے میں سستاہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 633 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1521 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔