ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیتابھ بچن نے اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس جلد بازی میں فروخت کر دیے

امیتابھ بچن نے اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس جلد بازی میں فروخت کر دیے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا سپرسٹار امیتابھ بچن نے متعدد سپرہٹ فلمیں کیں جن کے ڈائیلاگ آج بھی زبان زد عام ہیں جبکہ بھارت کے علاوہ ان کے چاہنے والے تقریباً دنیا بھر میں موجود ہیں، اداکار سے متعلق اہم خبر سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ اںہوں نے اپنے دو پارٹمنٹس فروخت کردیئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس جلد بازی میں 12 کروڑ روپے میں فروخت کر دیے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ کے ماہرین نے بتایا کہ اداکار امیتابھ بچن کاروبار کی کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور ان کا یہ فیصلہ بھی ایک کاروباری اقدام تھا۔

ماہرین کے بقول لیجنڈری اداکار نے اچھا منافع ملنے پر فوری طور پر ان دو فلیٹس کو فروخت کر کے 47 فیصد منافع کمایا ہے۔

ریئل اسٹیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والے ادارے سی آر میٹرکس نے ان فلیٹس کی خرید و فروخت کے دستاویزات حاصل کیے ہیں۔

دونوں فلیٹس معروف رہائشی عمارت کی 47ویں منزل پر ہے ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔