خاتون مسافر نے ایئرپورٹ عملہ کو تھپڑ جڑ دیے؛ وجہ کیا بنی؟ ویڈیو دیکھیں

An infuriated passenger took her anger out on check-in staff at a Mexico airport after allegedly missing her flight on November 1
کیپشن: woman passenger attack
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) دور حاضر میں مہینوں کا سفر دنوں اور دنوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے، مسافروں کو  سفرکرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرپڑتا ہے ایسے ناخوشگوار واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتی ہیں، فضائی سفر کے دوران ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملتی ہیں، ایک ایسی ہی نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں خاتون مسافر نے ایئرپورٹ عملہ کی دھلائی کردی۔

تفصیلات کےمطابق فضائی سفر کے دوران ہنگامہ آرائی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، کبھی مسافر عملے کی سروس سے نالاں ہیں تو کبھی مسافر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہورہے ہیں، میکسیکو ایئرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے، ایک مشتعل خاتون مسافر نے 1 نومبر کو اپنی پرواز کے روانہ ہونے کی وجہ سے ہوائی اڈے پر سامان کی تلاشی لینے والےعملے پر اپناغصہ نکالا۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق اسے بورڈنگ سے روک دیا گیا کیونکہ وہ خاتون مسافر کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہوچکی تھی جس کے باعث اس کو چیک ان کاؤنٹر جانے کا کہا گیا،کاؤنٹر پر دیر سے پہنچنے کی وجہ سے پرواز روانہ ہوگئی جس پر خاتون مسافر غصے سے لال پیلی ہوگئی اور لیڈی عملہ کو تھپڑ جڑ دیے۔

View this post on Instagram

A post shared by TRT World (@trtworld)

M .SAJID .KHAN

Content Writer