(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں میں تعینات اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری،محکمہ ہائرایجوکیشن نے خالی آسامیوں پر اساتذہ کی تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔اساتذہ کے تبادلے آن لائن میرٹ سسٹم کے تحت کیے گئے ہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ سے درخواستیں وصول کی تھیں، جس کے بعد اساتذہ کے تجربے، پوسٹنگ کی مدت اور تعلیمی قابلیت کے ساتھ خالی آسامی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
جن کالجوں میں اساتذہ کی آسامیاں خالی تھیں وہاں تبادلے کیے گئے ہیں ۔محکمہ ہائرایجوکیشن نے اساتذہ کو فوری جوائننگ دینے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ ہائرایجوکیشن نے 350 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کے لیے شارٹ لسٹ کیا ہے،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے تحت سرکاری کالجوں میں تعینات خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ اُنیس میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترقی کے لئے 350 اساتذہ کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے کے لیے پرموشن کورس ہوگا۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اسسٹنٹ پروفیسرز کے لیے پرموشن کورس کا انعقاد آئندہ مہینے کریگا۔ پرموشن کورس میں شمولیت کرنےوالے اساتذہ ترقی کے لیے اہل ہوں گے۔