(حافظ شہباز)قومی خاتون کرکٹر ندا ڈار کے والد انتقال کرگئے،والد کے انتقال کے باعث ندا ڈار قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ سے علیحدہ ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان وومنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کے گھر سوگ کا سماں طاری ہے، ندا ڈار کے سر سے والد کا سایہ اٹھا گیا،والد کے انتقال کے باعث ندا ڈار قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ سے علیحدہ ہوگئی۔ ندا ڈار کے والد کے انتقال پر پی سی بی اور دیگر کھلاڑیوں نےاظہار افسوس کیا۔ندا ڈار کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔