برکی میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

 Two died in An Accident at Barki
کیپشن: Two died in An Accident
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)برکی میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،دو افراد جاں بحق اور زخمی ہو گیا،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیخر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق برکی کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچلا،حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،برکی کے علاقے بھڑتھ پل کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 لڑکے جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے14 سالہ محمد احسن اور 12 سالہ محسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 40 سالہ ریاض کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی اور لاشیں مردہ خانے جمع کروا کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer