(زاہد چوہدری) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کورونا کی زد میں آگئی، گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر 3 طالبات میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ طلبا کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔ ہاسٹل میں ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہونے اورایک ایک کمرے میں چھ سے سات طالبات کی رہائش سے کورونا کیسزمزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا کورونا وائرس کی زد میں آگئے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایم بی بی ایس فرسٹ ایئرکی تین طالبات کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کا شکار تینوں طالبات گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیرہیں۔
اس سے قبل یونیورسٹی کے فائنل ایئرکے 2 سٹوڈنٹس میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ گرلز ہاسٹل میں کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد نہ ہونے اورایک ایک کمرے میں چھ سے سات طالبات کے رہائش پذیرہونے سے کورونا کیسزمزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 26 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32376 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1302 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 26 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں تین ماہ بعد ایک روز کے دوران یہ کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔