محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران ہی نئے بلدیاتی ایکٹ سے ناواقف

محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران ہی نئے بلدیاتی ایکٹ سے ناواقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران ہی نئے بلدیاتی ایکٹ سے ناواقف نکلے، سیکرٹری بلدیات نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کو توجہ سے پڑھنے کی ہدایت کردی۔      

محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ اور الیکشن کیلئے تیاریاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق ٹرانزیشن سیل کے اجلاس کے دوران سیکرٹری بلدیات نے تمام اعلیٰ افسران کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 اور پنجاب ویلج پنچائیت اور نیبر ہڈکونسل ایکٹ روزانہ اور توجہ سے پڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ متعلقہ افسران کو اپنے تفویض کردہ ڈویژنز میں والڈ سٹی اتھارٹی، شہر خموشاں اتھارٹی، پنجاب سٹیز امپورومنٹ پراجیکٹ اور پنجاب کمیونٹی پراجیکٹ کے دورے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ متعلقہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو افسران کے ہمراہ جانے کا حکم دیا گیا ہے۔