سٹی 42: حکومت نے بجلی صارفین کو 440 واٹ کا جھٹکا دے دیا،قیمت 2روپے 37پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ،صارفین پر 33ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا میں سماعت ہوئی، نیپرا نے سوال اٹھایا کہ ستمبرمیں فرنس آئل سے مہنگے پاور پلانٹس کیوں چلائے گئے؟سی پی پی اے نے جواب میں کہا کہ پلانٹس فرنس آئل پرنہ چلائے جاتے تواضافی لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی،سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےقیمتوں میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی، نیپرا نے دلائل سن کرایک ماہ کےلیے 2 روپے 37 پیسے اضافہ کردیا۔
قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،ستمبرمیں پیداواری لاگت 5.21 روپے اورریفرنس فیول لاگت 2.84 روپے فی یونٹ رہی، بجلی صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،وصولیاں نومبر کے بلوں میں کی جائیں گی۔
وزیراطلاعات اسلم اقبال کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے ہم چایتے ہیں کہ عوام کی جان مہنگے قرضوں سے نجات دلائیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔