پاکستانی انڈر 15فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

پاکستانی انڈر 15فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(سٹی 42) انڈر 15 ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کہ بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ،  نیپال میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں میزبان ٹیم سمیت 6 ملکوں نے حصہ لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی پاکستانی انڈر 15 ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم نے ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا، افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھارت کو دو ،ایک سے شکست دی تھی ، پاکستانی ٹیم کی قیادت حسیب احمد نے کی، ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہی، پاکستانی ٹیم غیرملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لاہور ایئر پورٹ پہنچی۔

ٹیم جب ایئر پورٹ پہنچی تو پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدیداروں ،بچوں کے والدین اور شائقین کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا،افتتاحی میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 2-1 سے شکست دی جبکہ بنگلا دیش نے فائنل میچ میں پاکستان کے خلاف3-2سے کامیابی حاصل کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer