سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی پیداوار کا جائزہ اجلاس ہوا۔
دفتر نائب وزیراعظم سے اعلامیہ جاری ہوا جس کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس میں کرشنگ سیزن کے اختتام پر صورتحال پر غور کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
ملکی ضرورت پوری ہونے اور قیمتوں میں استحکام کی توقع ہے۔اجلاس میں رانا تنویر حسین، مصدق ملک، طارق باجوہ اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی کی مناسب فراہمی سے مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔