ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخواہ حکومت کا کل صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

کل بروز بدھ 6 مئی کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی،سہیل آفریدی

خیبر پختونخواہ حکومت کا کل صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک رحمان : خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے رویے کے خلاف کل صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  نے کہا وفاق صوبے سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس معاملے میں امتیازی سلوک کر رہا ہے۔صوبے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت ہونے کی وجہ سے وفاق دانستہ خیبر پختونخوا کو نشانہ بنا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کل بروز بدھ 6 مئی کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی، تاہم ایمرجنسی سروسز اس سے مستثنیٰ رہیں گی۔عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ذاتی معالجین تک رسائی نہ دینا اور انہیں اپنے اہل خانہ اور وکلا سے نہ ملنے دینا غیر قانونی ہے۔۔آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے وکلا ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں۔