سعید احمد: ریلوے حکام کو ٹرین سسٹم کو چلانے کیلئے بوگیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے جسکے باعث ریلوے حکام کو سسٹم چلانے میں مشکلات درپیش ہیں بوگیوں کی کمی سےریل آپریشن متاثر ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے سسٹم میں 356 بوگیوں کی قلت کا سامنا ہےمتعدد ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جانے لگیں ہیں مختلف ٹرینوں کے ریک سے تقریباً 72 بوگیاں کم کرکے ٹرینیں چلائی جارہی ہیں جبکہ ذراائع نے سسٹم میں چلنے والی 150بوگیاں سالانہ مرمت کے بغیر ہی چلائے جانے کا انکشاف بھی کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ مرمت کے بغیر چلنے والی بوگیاں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں بوگیوں کی کمی سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہو کر رہ گیا ریلوے ورکشاپس میں 367 بوگیاں مرمت کے مراحل مکمل ہونے کیلئے کھڑی ہیں جسکی وجہ فنڈز کی قلت، پالیسی کا فقدان ، افسران کے غیر ضروری تبادلے ہیں ان مسائل کی وجہ سے مرمتی کام بھی خلل کا شکار ہیں۔