ویب ڈیسک:مئی 2026 میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات کے حوالے سے ایک بار پھر دلچسپی بڑھ گئی ہے کیونکہ چاند نظر آنے اور ویک اینڈ کے امتزاج سے چھٹیوں کے دورانیے میں تبدیلی کا امکان سامنے آ رہا ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق شہریوں کو 4 سے 5 دن تک مسلسل چھٹیاں مل سکتی ہیں تاہم حتمی شیڈول ذوالحج کے چاند پر منحصر ہوگا۔
مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 17 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی بنیاد پر عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے دو مختلف امکانات زیر غور ہیں۔
اگر 17 مئی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو عید کی چھٹیاں 27 مئی سے 29 مئی تک یعنی بدھ سے جمعہ کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں ہفتہ اور اتوار شامل ہونے کے باعث تعطیلات کا دورانیہ بڑھ کر 31 مئی تک جا سکتا ہے جس سے مجموعی طور پر پانچ دن کا وقفہ بن سکتا ہے۔
دوسری طرف اگر ذوالحج کا مہینہ 30 دن مکمل کرتا ہے تو عید 28 اور 29 مئی کو یعنی جمعرات اور جمعہ کے روز ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں ویک اینڈ کے ساتھ ملا کر چار دن کی چھٹیاں متوقع ہوں گی۔