ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملتان میں پی ایس ایل؛ زلمی کو  109 رنز بنانے کا ٹارگٹ مل گیا

 ملتان میں پی ایس ایل؛ زلمی کو  109 رنز بنانے کا ٹارگٹ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ملتان سلطانز نے آج آدابِ میزبانی کو نظرانداز کر کے گھر بلا کر ٹاس جیتا اور بیٹنگ کرنے کی صلح تک نہیں ماری، خود بیٹ لے کر مہمان ٹیم کی پٹائی کرنے کے درپے ہو گئے لیکن پٹائی کر نہیں پائے۔ اب مہمان ٹیم کے بدلہ لینے کی باری ہے۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ملتان بلا کر ٹاس جیتا اور بیٹنگ کرنے کی دعوت کرنے کی مروت کئے بغیر خود بیٹ تھام لئے، لیکن  20 اوورز میں صرف  108 رنز ہی بنا پائے اور میچ کو پلیٹ میں رکھ کر زلمی کے حوالے کر دیا۔ اب یہ زلمی  کے اوپنرز پر منحصر ہے کہ وہ آج سلطانز کی کمزور ترین بیٹنگ سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا اپنی گزشتہ غیر ذمہ دارانہ اوپننگ کی ہسٹری کو ہی دہراتے ہیں۔

ملتان کے کرکٹ سٹیڈیم میں آج پی ایس ایل  10 کے  25 ویں میچ میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہنے والی ملتان سلطانز کا میچ پشاور زلمی کے ساتھ ہے۔

آج کا میچ جیت کر پشاور زلمی  کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن تو پانچویں ہی رہے گی تاہم ان کے چوتھی پوزیشن تک پہنچنے میں ایک اور جیت کا فاصلہ رہ جائے گا۔ 

زلمی نے اب تک تین میچ ہارے ہیں ا ور لاہور قلندرز نے چار میچ ہارے ہیں۔ 

ملتان سلطانز کی آج بیٹنگ

آج ملتان سٹیڈیم کی وکٹ پر ہو رہے میچ میں ملتان سلطانز نے  108 رنز بنائے اور ان ک یآخری وکٹ بیسویں اوور کی پہلی گیند پر گری۔  سب سے زیادہ شئی ہوپ نے  23 رنز بنائے اور  طیب طاہر  22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔