ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطانز کا ملتان میں میچ، خود ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ملتان سلطانز کا ملتان میں میچ، خود ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان کے کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن  10 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کا میچ خاص طور سے ملتان سلطانز کے مداحوں کو انٹرٹین کرنے کے لئے ملتان میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ایک ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر  ٹاپ فور مین پہنچنے کے لےئ ہاتھ پیر مار رہی ہے اور  دوسری ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

 اور آج کا میچ جیتنے سے  پشاور زلمی کی پوائنٹس ٹیبل پر ای کدرجہ ترقی ممکن ہو جائے گی۔ وہ اس وقت پانچوین  پوزیشن پر ہیں۔ 

پہلی پوزیشن پر کوئٹہ گلیڈئیٹرز ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس بنائے ہیں.

اسلام آباد یونائیٹڈ نے  8 میچز کھیلے ہیں، اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن کراچی کنگز کی ہے جس نے 8 میچز میں 5 میں کامیابیوں کے بعد 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

9 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کی چوتھی پوزیشن ہے، جب کہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر پشاور زلمی کا ہے۔

ٹیبل پر آخری نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہے جو اب ٹرافی جیتنے کی ریس سے باہر ہوچکی ہے۔