ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ امتحانات؛ ایک امیدوار موبائل برآمد ہونے جبکہ 2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹرمیڈیٹ امتحانات؛ ایک امیدوار موبائل برآمد ہونے جبکہ 2 جعلی امیدوار پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 ایجوکیشن اینڈ فزکس کے پرچے میں 3 امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے 

کریسٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان سے موبائل برآمد ہونے پر 687631 رولنمبر امیدوار پکڑا گیا،جس کو کنٹرولر سکواڈ نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر UMC بنا دیا گیا

دوسرا امیدوار نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ جس کا رولنمبر 586162 ہے جس کو اسپیشل سکواڈ نے رنگے ہاتھوں پکڑا جس پر ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا،جعلی امیدوار محمد عمار اصلی عبداللہ کی جگہ امتحان دے رہا تھا

تیسرا امیدوار گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالہ شیر خان میں کزن کی جگہ امتحان دینے والے امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،جعلی امیدوار ثاقب اپنے کزن ارسلان یونس رولنمبر 677302 کی جگہ پیپر دینے آیا تھا،جس کو کنٹرولر اسکواڈ نے دوران انسپیکشن پکڑا

جعلی امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے  پولیس کے حوالے کردیا 

 کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں کے مطابق جعلی امیدواروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے،میٹرک امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہے