ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت ،غیر قانونی رکشہ بنانے والی سیل شدہ فیکٹری کے متعلق رپورٹ پیش ،عدالت نے فیکٹری کو لائسنس کی خلاف ورزی کرنے پر تاحکم ثانی سیل رکھنے کا حکم دے دیا.
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی جانب سے غیر قانونی رکشہ بنانے والی فیکٹری کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔سیل شدہ فیکٹری کے وکیل کی جانب سے فیکٹری کو ڈی سیل کرنے کی استدعا کی گئی ۔ جسٹس شاہد کریم نے فیکٹری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر اسی طرح خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایسی فیکٹریاں مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے جاسکتے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز،ممبر ماحولیاتی کمیشن سید کمال حیدر،ایل ڈی اے ، ٹریفک کے نمائندے پیش ہوئے ،عدالت نے مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی ۔