ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر شہری کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے؛ مریم نواز

ہر شہری کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے؛ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر شہری کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے آئی جی، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرائم ریٹنگ میں کمی پر پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش دی ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں جرائم میں کمی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہشہری امن و امان کے قیام کیلئے پولیس سے تعاون و معاونت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔