ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات درج کرنے کے متعلق متفرق درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

 ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات درج کرنے کے متعلق متفرق درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات درج کرنے کے متعلق متفرق درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق عدالت نے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کا حکم دیا تھا ،حکومت نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے خلاف مقدمات درج کرنے شروع کردئیے ہیں ، پنجاب حکومت کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر اور مس کنڈیکٹ کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہے، احتجاج کے نام پر وزیر اعلی ہاؤس دھاوا بولنے والوں پرپولیس نے قانونی کاروائی کی ،عدالت نے متفرق درخواست پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer