ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کو لوٹنے کا مقدمہ درج، 3 گرفتار

پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کو لوٹنے کا مقدمہ درج، 3 گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں پولیس کے بعض اہلکاروں کی جانب سے ایک پردیسی تاجر کو مبینہ طور پر روک کر تشدد اور لوٹ مار کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

 متاثرہ شہری مشتاق احمد جو کاروباری سلسلے میں لاہور آیا تھااس نے تھانہ پرانی انارکلی میں باقاعدہ مقدمہ درج کروایا ،ایف آئی آر کے مطابق پولیس اور ڈولفن فورس کے پانچ اہلکاروں نے تاجر کو روکا، تشدد کا نشانہ بنایا، اور رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔ بعد ازاں اہلکاروں نے تاجر کو ایک اے ٹی ایم مشین پر لے جا کر ایک لاکھ روپے نکلوا لیے اور پھر رہا کر دیا۔

واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر اہلکاروں کو اے ٹی ایم کے باہر پہرہ دیتے ہوئے اور متاثرہ شہری کو اندر بھیجتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں پولیس اور ڈولفن اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی دیکھی جا سکتی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق، واقعہ کی فوری تحقیقات کی گئیں، جس کے نتیجے میں مقدمہ درج کر کے تین اہلکاروں عمران، عثمان اور محسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دیگر نامزد اہلکاروں میں آفتاب اور ایک ڈولفن اہلکار شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

لاہور پولیس عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور کسی بھی اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واقعہ میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer