ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رن لیتے ہوئے بیٹر کا موبائل گرپڑا؟ پھرکیا ہوا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 رن لیتے ہوئے بیٹر کا موبائل گرپڑا؟ پھرکیا ہوا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئین شپ میچ کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جب رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا جس کے بعد کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلش کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر کے بولر ٹام بیلی کا فون بیٹنگ کے دوران جیب سے گر گیا، انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہونے لگا۔

لنکاشائر کے باؤلر ٹام بیلی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، مگر اس دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو آج سے پہلے شاید ہی ہوا ہو۔ دو رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بیلی کا موبائل فون ان کے ٹراؤزر کی جیب سے پچ پر ہی گر گیا۔

اس واقعے کے کئی سوال کھڑے کیے، کہ بیٹر بیٹنگ کے دوران اپنے ساتھ موبائل فون جیب میں رکھ کر کھیلے میدان میں کیوں آیا تھ؟ انٹرنیٹ پر اس واقعہ نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ بعض صارفین اس واقعے پر ہنس بھی رہے ہیں۔

بیلی میچ کے دوسرے دن بیٹنگ کے لیے آئے تھے، جب لنکاشائر 401/8 پر بیٹنگ کررہی تھ۔ بیلی نے 31 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔