ٹک ٹاک نے وڈیو کلپ سے پیسہ کمانا آسان کر دیا

TikTok, New Feature, Seriese, City42, Creator Fund, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹک ٹاک کے لئے ایک منٹ کی وڈیو کلپ بنائیں، دس ہزار فالوور بنائیں، ایک ماہ میں ایک لاکھ ویز لیں اور ٹک ٹاک کمپنی کے "کرئیٹر فنڈ"  میں شامل ہو کر پیسہ کمانا ژروع کر دیں۔ ٹک ٹاک سوشل میڈیا کمپنی نے تخلیقی وڈیو بنانے والوں کے لئے اپنی ایپلیکیشن سے پیسہ کمانے کی نئی اسکیم متعارف کروا دی۔ 

ٹک ٹاک کمپنی فروری 2023 سے تخلیقی وڈیوز بنانے والوں کو "کرئیٹویٹی پروگرام" خصوصی فنڈ سے معاوضہ دے رہی تھی لیکن اس فنڈ میں کوئی صارف خوددرخواست کر کے شامل نہیں ہو  سکتا تھا بلکہ کمپنی جسے چاہتی تھی  اس فنڈ سے معاوضہ لینے کی پیشکش کرتی تھی۔ نئی ترمیم کے بعد دس ہزارفالوورز اور ایک ماہ میں ایک لاکھ ویوز حاصل کرنے والا کوئی بھی یوزر اس اسکیم میں  شامل ہونے  کے لئے درخواست کرسکتا ہے۔

کریٹیویٹی پروگرام نامی اس فنڈ سے ٹک ٹاک صارفین مخصوص شرائط پوری کرکے اپنی ویڈیوز پر پیسے کما سکیں گے۔اس پروگرام میں شمولیت کے خواہشمند صارفین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ کم از کم ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ پر پوسٹ کریں۔

ٹک ٹاک کمپنی کا پرانا کرئیٹر فنڈ جق 3 سال پہلے بنایا گیا تھا وہ اب بھی برقرار ہے،کمپنی نے بتایا کہ پرانے پروگرام میں شامل افراد نئے فنڈ میں منتقل ہو سکتے ہیں، مگر پھر وہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔کمپنی کی جانب سے اوریجنل کریٹیر فنڈ کو 3 سال قبل تشکیل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ صارفین میں ایک ارب ڈالر تقسیم کیے جائیں گے۔مگر اس کی شرائط کافی سخت تھیں جس کے باعث صارفین کی جانب سے اس میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ٹک ٹاک نے مارچ 2023 میںاپنا مواد براہ راست فروخت کرنے کے خواہشمند صارفین کے لئے سیریز  کے نام سے ایک فیچر لانچ کیاتھا ۔ سیریز کفیچر فیسکے عوض فراہم کیا جاتاہے اور استعمال کنندہ اپنا  قابل فروخت مواد  ایک الگ البم میں رکھ کر ان تک رسائیکی فیس مقرر کرسکتے ہیں۔ اس ویڈیو البم کو سیریز البم کہا جاتا ہ۔ اپنے مواد کی فیس استعمال کنندہ خودظے کریں گے اور وہ حاصل شدہ آمدن میں سے ٹک ٹاک کمپنی کو کچھ نہیں دیں گے۔ ٹک ٹاک کمپنی کایہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔