معروف یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا

معروف یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-05-05/1222406_1551627_ytub_updates.jpg

چند لائکس اور ویوز کے لئے تیز رفتار گاڑیوں اور بائکس پر سفر کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرنے والا  1.2 ملین سبسکرائبرز کا حامل معروف بھارتی یوٹیوبر آگستے چوہان موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر آگستے چوہان کے ساتھ جان لیوا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ آگرہ سے دہلی بذریعہ یمنا ایکسپریس وے سفر کر رہا تھا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔یوٹیوبر سپر بائیک پر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے یوٹیوب چینل کے لئے ویڈیو ریکارڈنگ میں بھی مصروف تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی یوٹیوبر نے تیز رفتار بائک پر سے کنٹرول کھو دیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں یوٹیوبر کا ہیلمٹ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، اس کی موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔یوٹیوبر کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح چند لمحوں میں پھل گئی، جس کے بعد اس کے فالورز رنج و غم میں مبتلا ہیں اور ایک دوسرے کو تیز رفتاری سے بعض رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer