پاکستان میں مزید منکی پاکس کے کیس سامنے آگئے

پاکستان میں مزید منکی پاکس کے کیس سامنے آگئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  جدہ سے کراچی آنے والے مزید  2 مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی ۔ 

جدہ سے کراچی آنے والی 9 سالہ لڑکی،16 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کے مشتبہ مریض قراردیتے ہوئے آئسولیشن سینٹرمنتقل کیا جارہاہے۔گزشتہ روز جدہ سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پہنچنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ،متاثرہ شخص کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، مزید ٹیسٹ لئے گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالے 30 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے،جسے علامات واضح ہونے پر آئسولیشن وارڈ منتقل کرکے مزید ٹیسٹ کیلئے سیمپلز حاصل کرلئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص جدہ میں ڈرائیور ہے، جو مسقط کے راستے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں منکی پاکس کا صرف ایک ہی کیس ہے۔