سٹی 42:حجراسود کے بعد مقام ابراہیم کی بھی ہائی ریزولوشن تصاویر جاری کردی گئیں۔
حجراسود کے بعد مقام ابراہیم کی بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی تصاویر جاری کردی گئی ہیں، کعبہ کے نگران ادارے رئاسة شؤون الحرمين کی جاری تصاویر میں حضرت ابراہیم کے قدموں کے نشانات کو واضح طور پر عکس بند کیا گیا ہے، مقام ابراہیم کے پتھر پر موجود قدموں کے نشانات کی لمبائی اور چوڑائی 50 سینٹی میٹر ہے، اتارئی گئی تصاویر 49ہزار میگاپکسلز پر مشتمل ہے۔
#رئاسة_شؤون_الحرمين توثق مقام سيدنا إبراهيم -عليه السلام- بصور نادرة وحديثة بأحدث تقنيات التصوير.
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) May 5, 2021
* وهو ياقوتة من ياقوت الجنة كما قال نبينا محمد -صلى الله عليه وسلم-: (الركن والمقام ياقوتتان من ياقوت الجنة، طمس الله نورهما، ولولا أن الله طمس نورهما لأضاءتا ما بين المشرق والمغرب) pic.twitter.com/sTzz3MgEI5
یاد رہے کہ دو روز قبل تاریخ میں پہلی بار جنت کے پتھر کی جدید تکنیک سے بنائی حیرت انگیز تصاویر منظر عام پر آگئیں، خانہ کعبہ میں نصب مقدس پتھر حجراسود کی تصاویر نگران ادارے رئاسة شؤون الحرمین کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جاری کی گئیں، جنہیں اب تک حجراسود کی انتہائی باریک بینی سے بنائی گئی تصاویر میں شمار کیا جا رہا ہے۔
#رئاسة_شؤون_الحرمين توثق الحجر الأسود بتقنية (Focus Stack Panorama)
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) May 3, 2021
ماهي هذه التقنية ؟
هي تقنية يتم فيها تجميع الصور بوضوح مختلف، حتى تنتج لنا صورة واحدة بأكبر دقة. pic.twitter.com/n0mWCPAw1r
ان تصاویر کو بنانے میں 7گھنٹے کا وقت لگا، اس دوران 1050 فاکس سٹاک پینوراما بنائے گئے اور 50 گھنٹوں کی پراسیسنگ کے بعد جو تصویر سامنے آئی وہ 49 ہزار میگا پکسلز پر مشتمل ہے، اس پتھر میں کالے اور سرخ رنگ کا خوبصورت امتزاج ہے۔ اس کا قطر تقریباً 30 سینٹی میٹر ہے۔