سابق آسٹریلوی کرکٹر  بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا

former australian crickter
کیپشن: former australian crickter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں سابق آسٹریلوی کرکٹر بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

  تفصیلاٍ ت کے مطابق بھارت میں کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ  کی فرنچائز چنائی سپر کنگ کے بیٹنگ کوچ و سابق  کرکٹر مائیکل ہسی بھی عالمی وبا کورونا وائرس  میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز چانئی سپر کنگ کے بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔بھارت میں کورونا کی صورتحال کے باعث آئی پی ایل ملتوی کر دی گئی ہے۔بھارت میں کورونا کیسز دو کروڑ سے بڑھ چکے ہیں، بھارت میں گزشتہ تیرہ روز سے کورونا کے یومیہ تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ کا بائیو سیکیور ببل بریک ہونے سے گزشتہ روز 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔