ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کا علاج،2 بڑے دعوے سامنے آگئے

کورونا وائرس کا علاج،2 بڑے دعوے سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،اب تک ڈھائی لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،37لاکھ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔دنیا بھر کے طبی ماہرین  اس وائرس جان چھڑانے کیلئے تگ و دو کررہے ہیں ،تازہ تحقیق میں اسرائیل نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کا علاج دریافت  کرنے کا اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے  مذکورہ  تحقیقی ادارے کا دورہ کیا  جہاں انہیں کورونا علاج دریافت کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کر لی ہے جس سے کورونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے۔یہ اینٹی باڈی کورونا وائرس کو مریض کے جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے ماہرین نے تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والا کوئی بھی مریض دوسری بار متاثر نہیں ہو سکتا۔گزشتہ دنوں جنوبی کوریا، چین، جاپان اور اٹلی میں مہلک وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں میں دوبارہ مہلک وائرس کی تشخیص کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔تاہم اب جنوبی کوریا کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والا کوئی بھی مریض دوسری بار متاثر نہیں ہو سکتا۔
 

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد میں دوسری بار مہلک وائرس کی تشخیص ٹیسٹنگ کی خرابی کا نتیجہ ہے۔ دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ مریضوں کے جسم میں مہلک وائرس کے غیر مؤثر ٹکڑے ہیں جن کی کچھ دنوں، ہفتوں اور مکمل صحتیابی کے بعد تشخیص ہوتی ہے اور یہ روایتی ٹیسٹ میں پکڑ میں نہیں آتے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے  کیا جانے والا پی سی آر ٹیسٹ مریض کے جسم میں موجود فعال وائرس اور وائرس کے تباہ شدہ ٹکڑوں میں تفریق نہیں کرسکتا۔

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی کوریا کے ماہرین کے دعوے کو درست قرار دیا ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ابھی اس بارے حتمی نہیں کہا جاسکتا ۔اس پر مزید کام جاری ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer