پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرد یئے گئے

پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرد یئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیئے گئے، سٹی 42 نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی اور چارج سنھبالنے کے نوٹیفکیشن کی کاپی حاصل کرلی۔

بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد سیکرٹری بلدیات پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم نے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کمشنرز جبکہ 25 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیئے گئے، کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر ڈاکٹر مجتبی پراچہ نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا چارج بھی سنبھال لیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کی 31 سویونین کونسلز میں ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹر کے فرائض انجام دینگے، سیکرٹری بلدیات کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی کاپی الیکشن کمیشن سمیت تمام محکموں کو ارسال کر دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer