چلڈرن ہسپتال میں تین برس کے بعد سی ٹی سکین ٹیسٹوں کی سہولت بحال

چلڈرن ہسپتال میں تین برس کے بعد سی ٹی سکین ٹیسٹوں کی سہولت بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ننھے مریضوں کیلئے اچھی خبر، چلڈرن ہسپتال میں تین برس بعد سی ٹی سکین ٹیسٹوں کی سہولت بحال کردی گئی، تیرہ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید سی ٹی سکین مشین  لگا کر اسے  فعال کر دیا گیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن 2018، پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے الیکشن کمپین کا لائحہ عمل تیار کرلیا

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین تین برس قبل ناکارہ ہو گئی تھی۔ جس کی وجہ سے  ننھے مریضوں کو سی ٹی سکین ٹیسٹ کیلئے گلاب دیوی یا دیگر ہسپتالوں سے رجوع کرنا پڑتا تھا۔

 تاہم تین برس بعد چلڈرن ہسپتال کیلئے تیرہ کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی نئی سی ٹی سکین مشین کو نصب کر کے فعال کر دیا گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال میں نصب کی گئی جدید سی ٹی سکین مشین پر دل کے مریض بچوں کی انجیوگرافی سمیت سی ٹی اینڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں۔