الیکشن 2018، پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے الیکشن کمپین کا لائحہ عمل تیار کرلیا

الیکشن 2018، پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے الیکشن کمپین کا لائحہ عمل تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دعا مرزا: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی الیکشن کمپین انچارج عالیہ حمزہ ملک کا چیئر مین سیکر ٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پنجاب بھر سے آئی خواتین کے اجلاس سے خطاب، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن 2018 جتوانے میں خواتین اہم کردار ادا کرینگی۔

 یہ بھی پڑھیں:  رانا ثنا کو زبان درازی مہنگی پڑگئی، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں خواتین کی الیکشن کمپین کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، صدارت عالیہ حمزہ ملک نے کی۔ اجلاس میں الیکشن میں خواتین کو پولنگ اسٹیشن لانے کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی۔ عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کے روز خواتین کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن لانے کے لیے پی ٹی آئی رہنما گھر گھر جا کمپین کریں گی۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملکی ترقی کا راز بتا دیا

این اے 135 اورپی پی 169 سے  سارہ نسیم نےٹکٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اس موقع پر سارہ نسیم کا کہنا تھا کہ پر امید ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں عدل و انصاف یقینی ہوگا اور خواتین منظم ہوکرعمران کی جیت کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں پنجاب بھر کے 36 اضلاع سے تحریک انصاف الیکشن کمپین کی نمائندہ خواتین نے شرکت کی۔