ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت بدستور مہنگا، قیمت عوام کی پہنچ سے دور

مرغی کا گوشت بدستور مہنگا، قیمت عوام کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: رمضان المبارک قریب آتے ہی مرغی کو بھی پر لگ گئے، ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کا گوشت بائیس روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں بارہ روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت دوسو باسٹھ روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد آمد، مرغی پہنچ سے دور ہونے لگی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر کی قیمت پرچون میں ایک سو اسی روپے متعین کی گئی، جبکہ تھوک میں اس کی قیمت 174 روپے رہی۔ شہریوں نے برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو یکسر مسترد کردیا۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔ ریگولیٹری باڈیزاور پنجاب حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے، شہریوں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔