ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی ڈولفن کی حساس مقامات، مساجد ، بازاروں اور مارکیٹوں میں خصوصی پیٹرولنگ کی ہدایت

ایس پی ڈولفن کی حساس مقامات، مساجد ، بازاروں اور مارکیٹوں میں خصوصی پیٹرولنگ کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر،اہم عمارات، تجارتی مراکز کے اطراف پٹرولنگ بڑھائیں، سہولت و رمضان بازاروں میں پٹرولنگ کو ڈی ایس پیز خود مانیٹر کریں۔ 

ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے روزانہ کی بنیاد پر ناکہ جات کا وزٹ کیا۔ ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن فیلڈ میں جوانوں کے ہمراہ رہے۔ انہوں نے جوانوں سےملاقات کی اور پروفیشنل ضروریات و روز مرہ کے امور بارےگفتگو کی۔ 

ایس پی ڈولفن نے شہریوں کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی ۔ ایس پی ڈولفن نے فیلڈ فورس کو آن جاب مختلف سیکٹرز میں چیک کیا۔ کاہنہ، نشتر، سبزی منڈی و دیگر اہم شاہراہوں پر سکیورٹی کے حوالہ سے بریف کیا۔ 

اسامہ امین نے کہا کہ سٹاپرجس مشکوک گاڑی یاافرادکوروکےچیکنگ پرجوان کیمرےکی رینج میں ہو، گاڑیوں کا مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران کم سے کم وقت لیں۔

ایس پی ڈولفن نے حساس مقامات ،مساجد ،بازاروں، مارکیٹوں میں خصوصی پیٹرولنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر،اہم عمارات، تجارتی مراکز کے اطراف پٹرولنگ بڑھائیں، سہولت و رمضان بازاروں میں پٹرولنگ کو ڈی ایس پیز خود مانیٹر کریں۔

ایس پی ڈولفن اسامہ امین نے خبردار کیا کہ  بچوں اورخواتین کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔