سٹی 42 : چھوٹی عید پر بڑی خریداری، بازاروں، شاپنگ سنٹرز میں لاہوریوں کا رش لگ گیا ، اہلِ لاہور عید سے قبل ہی عید کی شاپنگ میں مصروفِ عمل ہیں۔ دکانداروں کی بھی چاندی ہوگئی منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔
شہری عید شاپنگ کیلئے انارکلی اور گرین ٹاؤن مین مارکیٹ پہنچ گئے ۔ لاہور بھر کی مارکیٹوں ، بازاروں میں بچے اور خواتین عید کی خریداری میں مگن ہیں ملبوسات، جیولری، کاسمیٹکس اورچوڑیوں کے سٹالز پر خواتین کا رش لگ گیا ہے۔
کپڑے اور جوتوں کی دکانوں کیساتھ ساتھ خصوصی سٹال بھی سج گئے ۔ بازاروں میں موجود دکانداروں کی بھی چاندی ہوگئی منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔
شہریوں کی جانب سے مارکیٹ میں کپڑو ں، جو تو ں سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہونے کا شکوہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ماہِ رمضان میں کینو مسمی کے تازہ جوس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پیاس بجھانے اور تازگی کیلئے کینو مسمی جوس روزی داروں کی اولین ترجیح بن گئی ہے۔ افطار کے بعد جوس کارنرز پر کینو مسمی جوس کارنرز پر شہریوں کا رش لگ گیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور کینو مسمی جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ کینو مسمی جوس جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔