ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کمی ہوئی ۔  انٹر بینک میں ڈالر  279.42روپے سے کم ہوکر 279.41 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.45 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 41 پیسے مہنگاہوکر 327.81 روپے، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 47 پیسے اضافے سے 376.75  روپے، یو اے ای درہم 14 پیسے مہنگاہوکر 76.99 روپے، سعودی ریال 14 پیسے اضافے سے 75.17  روپے پر پہنچ گیا۔ 

دوسری جانب پاکستان میں آج فی تولہ سونا 2800 روپے سستا ہوکر 537162 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2410 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی دس گرام سونا 460529 روپے کاہوگیاہے۔

علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 194 روپےکم ہوکر 8810 روپے ہوگئی ۔