ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگے پیٹرول سے پریشان شہریوں کیلئے ریلیف: پاکستان میں پہلی سولر کار متعارف

مہنگے پیٹرول سے پریشان شہریوں کیلئے ریلیف: پاکستان میں پہلی سولر کار متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں پہلی سولر کار متعارف کروا دی گئی ہے، جو لوگوں کو کم خرچ میں سولر توانائی کے ذریعے سفر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

 اس سولر کار میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں، سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس کی چھت پر لگے سولر پینلز کے ذریعے گاڑی چارج ہوتی ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر تقریباً 100 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔ یہ گاڑی روایتی ایندھن پر انحصار کم کرے گی اور لوگوں کو کم خرچ میں سولر توانائی کے ذریعے سفر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ دھوپ والے دنوں میں اس کی رینج بڑھ کر تقریباً 150 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے کے شہری سفر کے لیے موزوں ہے۔ اسے عام الیکٹرک گاڑی کے چارجر سے بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔ 

کار کی کارکردگی بھی قابلِ ذکر ہے اور اس میں دیگر گاڑیوں کی طرح جدید سہولیات موجود ہیں۔ مسافروں کے آرام کے لیے اس میں ایئر کنڈیشنر، ہیٹر اور سن روف جیسی سہولیات دی گئی ہیں۔ 

اس گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جسے حکام کے مطابق شہر اور محلوں کے اندر سفر کے لیے مناسب قرار دیا گیا ہے۔

عوام اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ یہ روزمرہ سفر جیسے دفتر، اسکول، رشتہ داروں سے ملاقات اور خریداری کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہو سکتا ہے، خصوصاً اس وقت جب ایندھن کی قیمتیں مسلسل تبدیل ہو رہی ہوں۔