ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آلو کا رس: جلد، بالوں اور صحت کے لیے قدرتی گھریلو نسخہ

آلو کا رس: جلد، بالوں اور صحت کے لیے قدرتی گھریلو نسخہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آلو کو عام طور پر صرف ایک سبزی سمجھا جاتا ہے، لیکن ماہرینِ حسن کے مطابق اس کا رس جلد، بالوں اور مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید قدرتی علاج ثابت ہو سکتا ہے۔

بیوٹی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ آلو کے رس میں وٹامن سی، بی کمپلیکس، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ جلد اور بالوں کی صحت بہتر بنانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک سستا، محفوظ اور کیمیکل سے پاک گھریلو نسخہ ہے۔

جلد کے لیے فائدہ مند
ماہرین کے مطابق آلو کا رس جلد کے لیے قدرتی بلیچ کا کام کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے چہرے کے سیاہ دھبے، جھائیاں اور سن ٹین کم ہو سکتے ہیں جبکہ یہ جلد کی رنگت کو بھی یکساں بنانے میں مدد دیتا ہے۔ آلو کا رس اضافی تیل جذب کر کے مسام صاف کرتا ہے، جس سے کیل مہاسوں کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

اسی طرح آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں اور سوجن کے لیے بھی آلو کا رس مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ روئی کو آلو کے رس میں بھگو کر چند منٹ کے لیے آنکھوں کے نیچے رکھنے سے سوجن کم ہوتی ہے اور جلد تازگی محسوس کرتی ہے۔

بالوں کی مضبوطی اور نشوونما
ماہرین کے مطابق آلو کا رس سر کی جلد پر لگانے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔ اس میں موجود معدنیات بالوں کے گرنے کو کم کرنے اور ان کی نشوونما تیز کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خشکی اور سکری کے خاتمے کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔

مدافعتی نظام میں بہتری
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ آلو کے رس میں موجود غذائی اجزا جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، انفیکشن سے بچاؤ اور جسم کو توانائی فراہم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ قدرتی اور آسان دستیابی کے باعث آلو کا رس گھریلو علاج کے طور پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔