ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری محکموں کی نگرانی کیلئے قائم فورس کے بجٹ کی منظوری

سرکاری محکموں کی نگرانی کیلئے قائم فورس کے بجٹ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: سرکاری محکموں کی نگرانی کے لیے قائم فورس کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت سی ایم آئی ٹی کے لیے 98 کروڑ 84 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل منصوبے کے لیے 70 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم اضافی آسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری سمیت دیگر اخراجات کے باعث بجٹ میں اضافہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق سی ایم آئی ٹی کے دائرہ کار میں توسیع کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت تین علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے جبکہ 124 نئی آسامیوں کی تخلیق بھی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق محکمانہ کارروائی کے لیے انسپکشن نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس مقصد کے لیے 40 اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسپکشن جبکہ ہیڈکوارٹرز کے لیے مزید 12 آسامیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید برآں سی ایم آئی ٹی سیکرٹری کی پوسٹ کو گریڈ 18 سے مستقل طور پر گریڈ 19 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جبکہ سی ایم آئی ٹی افسران کے لیے یونیفارم ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نگرانی اور انسپکشن کے مؤثر نظام کے لیے تمام سرکاری محکموں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا تاکہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔